قومی ہاکی کے فروغ کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس طے

قومی ہاکی کے فروغ کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس طے

تمام ٹیموں کیلئے دو طرفہ سیریز کا شیڈول بھی کر لیا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ملک میں ہاکی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر، ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کے لیے آنے والے مہینوں میں متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور دو طرفہ سیریز کا شیڈول طے کر لیا ہے ۔ ورلڈر کپ اور ایشین گیمز جیسے بڑے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سینئر ٹیم کے لیے دو مزید بین الاقوامی مواقع حاصل کر لیے گئے ہیں جس میں پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم کوریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 4 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ روسی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان وائٹس ٹیم کو 26 اگست سے 2 ستمبر تک دو طرفہ سیریز کی دعوت دی ہے جس میں 3 سے 4 میچز کھیلے جائیں گے ۔ سینئر ٹیم کی عدم دستیابی کی صورت میں وائٹس ٹیم سینئر کیمپ کے بقایا اور جونیئر کیمپ کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔پی ایچ ایف کے مطابق یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کا تجربہ اور مستقبل کے بڑے ایونٹس کے لئے تیاری کا موقع فراہم کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...