جیانی انفنٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی،ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ
اگر جیانی چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا،امریکی صدر
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفنٹینو کو عہدے سے ہٹانے پر عالمی فٹبال تنظیم کی گورننگ باڈی بڑی غلطی کرے گی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جیانی انفنٹینو کی قیادت میں ہونے والا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا ہے اور اگر انفنٹینو کو عہدے سے ہٹایا گیا تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیفا کے لیے یہ ایک بڑی غلطی ہو گی، اگر فیفا کسی بھی وجہ سے صدر جیانی انفنٹینو کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچتا بھی ہے تو وہ شاندار انسان ہیں اور انہوں نے 4 مرتبہ اب تک کے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی ہے ، اگر انفیٹینو چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انفنٹینو کو دنیا بھر کی فٹبال تنظیموں اور علاقائی کنفیڈریشنز کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments