پہلا ٹیسٹ ،حسن کی 6وکٹیں،آسٹریلیا 198رنز پرآل آؤٹ

پہلا ٹیسٹ ،حسن کی 6وکٹیں،آسٹریلیا 198رنز پرآل آؤٹ

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز کے دوران ایک وکٹ کے نقصان پر 96رنزبنالئے

ڈارون(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر حسن محمود کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد یکے بعد دیگرے 74 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔جیک ویدرالڈ 23، ٹریوس ہیڈ 22، کیمرون گرین 13 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 129 کے مجموعی سکور پر کیری بھی 19 رنز بناکر چلتے بنے ،بعدازاں پوری ٹیم 198 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بیو ویبسٹر 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نیتھن لیون 7 اور مچل سٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10وکٹیں حاصل کیں۔حسن محمود کی جانب سے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں کسی بھی بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ریکارڈ ہے ۔جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر 96رنزبنالئے ،تنزیدحسن 32اور مومن الحق 35رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ شادمان اسلام 20رنز بناکرآؤٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...