قذافی سٹیڈیم لاہوراورسپورٹس بورڈ پنجاب میں پرچم کشائی

 قذافی سٹیڈیم لاہوراورسپورٹس بورڈ پنجاب میں پرچم کشائی

پی سی بی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد،وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا سپورٹس بورڈ میں شہدا کو خراج عقیدت کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم لاہور اور سپورٹس بورڈ پنجاب میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیاگیا ۔قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔تقریب میں پی سی بی کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔سپورٹس بورڈ پنجاب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے افسروں اور ملازمین کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اورقومی ترانے کی دھن پر شرکا نے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...