انڈر15 ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 753 سکول منتخب
انڈر15 ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 753 سکول منتخب 38سکولوں کی درخواستیں زیرغور ،960کھلاڑی اور 36کوچز بھی سلیکٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قومی انڈر 15 ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے رجسٹریشن پورٹل کو ملک بھر کے سکولوں اور نوجوان ہاکی سٹیک ہولڈرز کی جانب سے شاندار ردِعمل موصول ہوا ہے جسے گراس روٹ لیول پر ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق قومی انڈر15 ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام میں شمولیت کیلئے ملک بھر سے 791 سکولوں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 753 سکولوں کی درخواستیں منظورہوگئیں جبکہ 38 درخواستیں زیرِ غور ہیں۔ اب تک کسی بھی سکول کی درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ رجسٹریشن مہم کے دوران ایک ہزار 57انڈر 15 کھلاڑیوں نے بھی اپنا اندراج کروایا، جن میں سے 960 کھلاڑیوں کی درخواستیں منظور، 96 زیرِ جائزہ جبکہ صرف ایک درخواست مسترد ہوئی۔ اسی طرح 43 کوچز نے پورٹل پر رجسٹریشن کروائی، جن میں36 منظور اور 7 کی درخواستیں زیرِ غور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments