پشاور پہلی بار سکواش کے عالمی مقابلوں کا میزبان بن گیا
پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 20 اگست سے شروع
پشاور(سپورٹس ڈیسک )پشاور کو پہلی بار سکواش کے عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی۔ شمس القمر پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 اگست 2026 تک ہوگی۔خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور شمس القمر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 32 بہترین سکواش کھلاڑی شرکت کریں گے جہاں قومی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے تحت عالمی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 20 اگست کو ہوگی جبکہ مین ڈرا اور ناک آؤٹ راؤنڈز 20 سے 23 اگست تک جاری رہیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب 24 اگست کو ہوگی۔سکواش کے لیجنڈ اور سابق عالمی نمبر ایک قمر زمان نے کہا کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments