بنگلہ دیشی بورڈ کا رواں سال بی پی ایل منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

 بنگلہ دیشی بورڈ کا رواں سال  بی پی ایل منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے رواں سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) منعقد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔

 غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی نے لیگ کے موجودہ فارمیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے ،اس سلسلے میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ بی پی ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں تقریباً 40 کروڑ ٹکا کے نقصان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی سی بی نئی حکمت عملی کے تحت بی پی ایل کو اگلے سال نئے انداز میں بحال کرے گا۔ بی پی ایل کے فرنچائز سسٹم، مالی معاملات اور قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جلد بازی میں پانچ ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروانے کے بجائے معیار اور ساکھ برقرار رکھنے کو ترجیح دیں گے ۔ بی پی ایل کو ختم نہیں کر رہے۔ ، بہتر نظام کے لیے 6 سے 12 ماہ کا وقت لیں گے ۔ بورڈ نے فرنچائزز کے ساتھ رابطے شروع کرد یئے ہیں ، اگلے سال اپریل مئی تک فرنچائز عمل مکمل کرنے کا پلان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...