پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ 2027کروانے کااعلان
قومی کھیل کے سابقہ عروج کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائی جارہیں :حکام
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا اورپی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ 2027کروانے کااعلان کردیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس لیگ کو قومی کھیل کی تاریخ کا ایک سنگ میل بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ اس منصوبے کے تحت گراس روٹ لیول سے نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے ، پیشہ ورانہ کوچنگ، بہتر انتظامی ڈھانچے کی فراہمی اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوژر دینے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔فیڈریشن حکام کے مطابق قومی کھیل کی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور اسے سابقہ عروج پر واپس لانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی لیگ 2027 کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments