ڈیرن گف شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پرحیران

 ڈیرن گف شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پرحیران

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیرن گف نے پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ سے باہر رکھنے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیاہے ۔

 ڈیرن گف کاکہناتھاکہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز اور پاکستان کے نسبتاً ناتجربہ کار باؤلنگ اٹیک کے باوجود شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔ڈیرن گف نے تسلیم کیا کہ شاہین تقریباً 18 ماہ کے دوران مشکلات کا شکار رہے ہیں تاہم ان کا معیار اب بھی اعلیٰ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...