پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ،حکومتی تعاون کی ضرورت:عامر خان
باکسنگ کاایک بڑا ایونٹ کل ہفتے کے روز ہوگا ، داخلہ مفت،دو برطانوی نژاد پاکستانی باکسرز شریک ،خواتین باکسرز بھی فائٹس میں حصہ لیں گی مکمل توجہ پاکستان پر ہے ، ملک کی آبادی بہت زیادہ ہے اور یہاں سے بڑی تعداد میں عالمی معیار کا باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آ سکتا :پریس کانفرنس
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اس ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے حکومتی سرپرستی اور سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کاایک بڑا ایونٹ کل ہفتے کے روز ہوگا ، جس میں داخلہ مفت ہوگا۔ ایونٹ میں دو برطانوی نژاد پاکستانی باکسرز بھی شرکت کریں گے جبکہ خواتین باکسرز بھی فائٹس میں حصہ لیں گی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی باکسنگ کے ایونٹس ہو رہے ہیں تاہم پاکستان میں بھی بے شمار باصلاحیت باکسرز موجود ہیں، وہ لیاری گئے تھے جہاں انہوں نے باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے حکومتی سپورٹ کی ضرورت ہے ، نواز شریف سے ملاقات میں بھی پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔عامر خان نے کہا کہ ان کی مکمل توجہ پاکستان پر ہے ، ملک کی آبادی بہت زیادہ ہے اور یہاں سے بڑی تعداد میں عالمی معیار کا باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments