’’لامیلا میسی ‘‘،شیف کا شکل والی ڈش بنا کر خراج تحسین

’’لامیلا میسی ‘‘،شیف کا شکل والی ڈش بنا کر خراج تحسین

بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے ایک ریسٹورنٹ نے منفرد انداز میں فٹ بال کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی کو خراج تحسین کیا۔۔

 جس میں شیف نے بریڈ کرمز سے بنی ملانیزا کو میسی کے چہرے کی شکل دی، اس خصوصی ڈش کا نام’’لامیلا میسی‘‘رکھا گیا ہے ، میسی کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یہ ڈش سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ریسٹورنٹ کے مالک کرسچن فرینکوکاکہناتھاکہ یہ سچ ہے کہ میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آج ہمارے چہروں پر وہ مسکراہٹ نہیں ہے جو ہمیشہ ہوتی تھی ،اس لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈش بنانے کا سوچا اور اس پر عمل کرڈالا،یہ میسی کی قومی ٹیم کیلئے خدمات پرشکریہ اداکرنے کا ایک طریقہ ہے ،انہوں نے پورے ملک کو خوشیاں دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...