ایشین گیمز:پاکستان کا 248 رکنی دستہ 24 کھیلوں کا حصہ

ایشین گیمز:پاکستان کا 248 رکنی دستہ 24 کھیلوں کا حصہ

سینئر نائب صدرپی او اے فاطمہ لاکھانی پاکستان دستے کی چیف ڈی مشن مقرر پاکستان کو جیولین تھرو،کرکٹ، جوڈو اور شوٹنگ مقابلوں میں میڈلز کی امید

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز جاپان میں پاکستان کا 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا جبکہ پاکستان 24کھیلوں میں حصہ لے گا۔سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق پی او اے کی سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی کو پاکستان دستے کی چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے ۔ دستے کی تعداد کا تعین پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا ہے ۔ دستے میں شامل 94 ارکان کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھائے گا،باقی ایتھلیٹس خود یا فیڈریشنز کی معاونت سے جاپان کا سفر کریں گے ۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے ایچی ناگویا میں شیڈول ہیں، مقابلوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہوجائے گا، افتتاحی تقریب 19 ستمبر کو ہوگی۔ نیرج چوپڑا کی عدم موجودگی میں جویلین سٹار ارشد ندیم کے میڈلز جیتنے کے قومی امکانات ہیں۔ پاکستان کو کرکٹ، جوڈو اور شوٹنگ میں بھی میڈلز کی امید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...