روہت شرما بھارتی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے ،سلیکشن کمیٹی رکن کا انکشاف
دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجا کے مستقبل پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔۔۔
جہاں بھارت کے ایک روزہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے روہت شرما کو بتایا تھا کہ سلیکٹرز نے اب انہیں بھارتی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روہت شرما اس فیصلے پر ناراض تھے تاہم یہ بھی اطلاعات تھیں کہ روہت انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر رضامند ہو گئے تھے تاہم آخری ایک روزہ میچ میں روہت شرما کی شاندار 138 رنز کی اننگز کے بعد فی الحال بیٹر کی ریٹائرمنٹ کا امکان ختم ہو گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments