تیسرا ٹیسٹ میچ ،قومی کرکٹ ٹیم کا برمنگھم میں ڈیرہ
آج پہلا ٹریننگ سیشن ،عبداللہ ، عرفات اور عمران رندھاوا نے سکواڈ جوائن کر لیا انگلینڈ کے ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر سے ایجبسٹن گراؤنڈ میں ہوگا
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرااورآخری ٹیسٹ میچ ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں 9ستمبر سے شروع ہوگا،جس کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز برمنگھم پہنچ گئی اور آج مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے پہلاٹریننگ سیشن ہوگا ۔قومی ٹیم میں شامل کئے گئے کھلاڑیوں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اوروہ آج کے ٹریننگ سیشن میں شامل ہوں گے ۔ہیڈکوچ مائیک ہیسن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھی آج ٹیم کے ساتھ برمنگھم میں موجود ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments