ایشین گیمز،لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ایشین گیمز،لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

بھارت ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی وجہ سے ٹیم کا الگ کوچ مقرر کیاگیا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی)نے سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو ایشین گیمز 2026 کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے ۔وی وی ایس لکشمن نے اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کے دوران 134 ٹیسٹ اور 86 ون ڈے میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ان کے ساتھ سنیل جوشی، ہرشیکیش کانیتکر اور نئے فیلڈنگ کوچ سبھادیپ گھوش بھی ہوں گے ۔ایشین گیمز میں علیحدہ کوچ اس لئے تعینات کیا گیا ہے کیونکہ ایشین گیمز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی ہوم ون ڈے سیریز کے ساتھ موافق ہے جو 27 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلی جائے گی اوروہاں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ہوں گے ۔لکشمن 2024 میں ایشیائی کھیلوں کے پچھلے ایڈیشن کے لئے ہندوستانی مردوں کے کوچنگ عملے کا بھی حصہ تھے جس کے دوران انہوں نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔سابق ٹاپ آرڈر بلے باز نے اس سال کے شروع میں زمبابوے کے دورے کیلئے ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور 2022 سے ٹیم کے ساتھ کوچنگ کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...