یوایس اوپن ٹینس کے کورٹ میں چرس کی بو،میچ روکدیاگیا

یوایس اوپن ٹینس کے کورٹ میں چرس کی بو،میچ روکدیاگیا

آرینا سبالینکا نے کورٹ کے قریب شدید بو پھیلنے پر کھیل روک ا مپائر کو شکایت کی

نیویارک (نیوزایجنسیاں )عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران کورٹ میں چرس کی بو پھیلنے پر میچ روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار آرینا سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سٹیڈیم میں چرس کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔سبالینکا نے ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کیلئے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔میچ کے بعد سبالینکا نے واضح کیا کہانہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم وہ چاہتی ہیں کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔واضح رہے کہ نیویارک میں 21 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تفریحی طور پر چرس کا استعمال قانونی ہے تاہم یو ایس اوپن کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...