نئے ہیئر سٹائل سے لطف اندوز ہو رہا لیکن لمبے بال یاد آتے ہیں:ارلنگ ہالینڈ

نئے ہیئر سٹائل سے لطف اندوز ہو رہا  لیکن لمبے بال یاد آتے ہیں:ارلنگ ہالینڈ

لندن (سپورٹس ڈیسک )مانچسٹر سٹی کے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے نئے ہیئر سٹائل کے حوالے سے کہا کہ اپنے روایتی لمبے بال یاد آتے ہیں، تاہم تبدیلی کا وقت آگیا تھا اور اب نئے انداز سے لطف اندوز ہو رہاہوں، امید ہے بال دوبارہ لمبے ہوجائیں گے ۔

دوسری طر ف ارلنگ ہالینڈ نے کوونٹری سٹی کے خلاف میچ میں گول کرکے اپنے کلب کیریئر کے 300 گول مکمل کرلئے ۔ہالینڈ نے میچ کا واحد گول سکور کیا جس کی بدولت مانچسٹر سٹی نے کوونٹری سٹی کو 0-1 سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی ناقابلِ شکست مہم برقرار رکھی، یہ مانچسٹر سٹی کے لیے ہالینڈ کا 165واں گول تھا۔ناروے کے 26 سالہ فٹبالر نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے 86گول کئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...