نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ،پولیس کانسٹیبل زرغام حیدر فاتح
نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ،پولیس کانسٹیبل زرغام حیدر فاتح سی پی او راولپنڈی کا گولڈ میڈل لینے پرتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دینے کا اعلان
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زرغام حیدر نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ چیمپئن شپ کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ہوئے ۔ کانسٹیبل زرغام حیدر کی نمایاں کامیابی پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے افسروں و اہلکاروں کو کھیلوں کے مواقع اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments