پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں : گلیسپی

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں : گلیسپی

چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مضبوط بنایا،سابق قومی ہیڈ کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر پھٹ اور کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید کو دیتے ہوئے کہاہے کہ پی سی بی کے ذمے میرے اب بھی ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کروں گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کی اپنے خلاف منفی گفتگو سے تنگ آ چکا ہوں۔ منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے ، پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، عاقب کی تقرری نے پورا منظر نامہ بدل دیا، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ میں ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے ، سلیکشن کے معاملات میں بھی میرا کوئی کردار نہیں رہا، پاکستان میں پورے تجربے نے مجھے کوچنگ سے بددل کر دیا، ذہنی طور پر متاثر کیا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید نے پہلی ملاقات میں اپنی بالادستی ظاہر کرنے کی کوشش کی، عاقب جاوید دوسروں کی رائے اور تجاویز قبول نہیں کرتے، میری بات مانو یا راستہ چھوڑ دو، چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مضبوط بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...