بورڈ نے خود پلیئرز کو سب سے زیادہ مایوس کیا : سعید اجمل
منصوبہ بندی نہیں کی گئی،پاکستان کرکٹ 10 سال پیچھے چلی گئی،سابق سپنر
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار سپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم میں مسلسل تبدیلیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ 10 سال پیچھے چلی گئی ہے اور مستقبل کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے پی سی بی کی پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سعید اجمل کے مطابق بار بار ہونے والی ان تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے اور انہیں اپنی جگہ بنانے کے لیے مستقل مواقع نہیں مل رہے۔
سعید اجمل نے کہا کہ بورڈ نے خود کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے ۔ بورڈ کسی بھی کھلاڑی کو اپنی جگہ بنانے کا موقع نہیں دے رہا۔ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن انہیں بھی باہر کردیا گیا۔ کچھ کھلاڑیوں کی پی سی بی کی جانب سے تضحیک بھی ہوئی ہے ۔سابق سپنر نے ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید اور مائیک ہیسن کی ذمہ داریوں پر بھی تنقید کی۔ سعید اجمل نے کہا کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن ایک ٹیم ہیں۔ یہ دونوں سب کچھ کنٹرول کر رہے ہیں اور اس پوری صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ پورا معاملہ انا کا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments