مشکوک انجری، ڈسپلن ایشوز ، امام الحق پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

مشکوک انجری، ڈسپلن ایشوز ، امام الحق پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام انجری کے باوجود بیٹنگ کیلئے جاسکتے تھے تاہم گراؤنڈ میں آکر پریکٹس کرتے رہے معاملے میں امام الحق آئندہ ہفتے کرکٹ بورڈ کو اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے ، تحقیقات کے بعد پابندی سمیت دیگر کارروائی کا امکان ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر امام الحق کی مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق امام الحق کو مبینہ طور پر جعلی انجری، ڈریسنگ روم کی معلومات لیک کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی جیسے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کے خلاف پرانی فائل بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران امام الحق کی انجری پر بھی کرکٹ بورڈ کو شکوک و شبہات تھے ۔ پچھلی انجری سے متعلق تحقیقات کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی جبکہ ایک سابق کپتان نے بھی انہیں پابندی سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ الزامات کی تحقیقات کے بعد امام الحق کے خلاف پابندی سمیت دیگر کارروائی کا امکان ہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق انجری کے باوجود بیٹنگ کے لیے جاسکتے تھے تاہم وہ بیٹنگ کے لیے نہیں گئے تاہم امام الحق گراؤنڈ میں آکر بیٹنگ پریکٹس کیوں کرتے رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاملے میں امام الحق آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے ، جس کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ٹیسٹ اوپنر کے خلاف این سی سی آئی اے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...