انگلش لیگ،آرسنل کی مسلسل چوتھی فتح، سنڈرلینڈکو ہرا دیا

انگلش لیگ،آرسنل کی مسلسل چوتھی فتح، سنڈرلینڈکو ہرا دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سنڈرلینڈ کو ہرا دیا۔

 آرسنل کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جس کے بعد 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر نے کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی ۔ برونو گیمارائس اور بوکایو ساکا نے فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن آرسنل اور سنڈرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنڈرلینڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ برونو گیمارائس اور بوکایو ساکا نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح دلائی ۔دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم اپنا پانچواں میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمیر، انگلینڈ میں کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...