برمنگھم ٹیسٹ میں سلواوورریٹ ، قومی کرکٹ ٹیم کو جرمانہ
میچ فیس کی 50فیصد کٹوتی کے ساتھ 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی منہا،بابراعظم نے سلواوورریٹ کی خلا ف ورزی تسلیم کرلی
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیم پربرمنگھم ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی منہا کر دئیے گئے جس کے بعد اب پاکستان کے صرف پانچ پوائنٹس باقی رہ گئے ہیں اورقومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے ۔ وقت کی رعایت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 11 اوورز کم کرانے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔قوانین کے تحت ہر کم اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے ۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی مجوزہ سزا قبول کرلی جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔فیلڈ امپائرز پال ریفل اور کرس گیفنی کے ساتھ تیسرے امپائر علاؤالدین پالیکر اور چوتھے امپائر رسل وارن نے بھی چارج عائد کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments