72 سالہ سابق ملائیشین فٹبالرداتوک کی 20 سالہ لڑکی سے شادی
جکارتہ(سپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے سابق فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ لڑکی سے شادی کر لی، دونوں کی عمر میں 52 سال کا فرق ہے۔
داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئیں۔ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کی تقریب 27 اگست کو ہوئی ۔دونوں خاندان اس رشتے کیلئے رضامند تھے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments