پاکستان کوبھارت میں کھیلناہوگا،انڈین ہاکی کی ہٹ دھرمی

پاکستان کوبھارت میں کھیلناہوگا،انڈین ہاکی کی ہٹ دھرمی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان کردہ متبادل ٹیم کومدعو کرینگے :ہاکی فیڈریشن ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ایشو پر تاحال کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ایشو پر ہاکی انڈیا نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کئے جائیں یا پھر چیمپئنز ٹرافی کا مقام ہی بھارت سے باہر کسی غیر جانبدار ملک میں رکھا جائے ۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بھولا ناتھ سنگھ کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن کا موقف ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں ہی کھیلی جائے گی۔ انڈین ہاکی فیڈریشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو بھی بھارت میں کھیلنا ہوگا، پاکستان نہیں آتا تو پہلے سے اعلان کردہ متبادل ٹیم کو مدعو کریں گے ۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...