خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) 15 سے 17 ستمبر 2026 کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں میں بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے 'فتنہ الخوارج' سے تعلق رکھنے والے دس خوارجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مادر وطن کے چھ بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

ہنگو میں ایک اور جھڑپ میں 4 خوارج مارے گئے، 17 ستمبر کو فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ سے دھماکا کیا گیا، آئی ای ڈی دھماکے میں 6 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والے بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...