ابھیشیک شرما نے افغانستان کیخلاف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں افغانستان ٹیم کے خلاف تیز ترین سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان باؤلرز کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری سکور کر ڈالی، ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری فل ممبر ممالک ( ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ملک) کے کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے، انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ، جس میں غیر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑی ہیں، ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے، جنہوں نے 2024ء میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

علاوہ ازیں ترکیہ کے محمد فہد 2025ء میں بلغاریہ کے خلاف 29 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 221 رنز سکور کیے، جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بھارت نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...