شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے قافلے پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرداخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments