وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا چیک اپ کروائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو لندن سے امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سمیت عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کے حالات اور ثالثی پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ میں مقیم اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ سے واپس لندن پہنچیں گے، لندن میں دو سے تین روز قیام کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...