نہر اپر جہلم میں تین بچوں کو پھینکنے کا واقعہ، دو بچیوں کی لاشیں مل گئیں

جہلم: (دنیا نیوز) نہر اپر جہلم میں تین بچوں کو نہر میں پھینکنے کے واقعے میں تیسرے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن روک دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کا دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا، آج صبح شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے نکالی جانے والی بچیوں میں نور فاطمہ اور فجر شامل ہیں، 8 سالہ عمر ذیشان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن روکا گیا ہے، کل صبح یہ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...