پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے مسلسل اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے مقرر کردی گئی۔

پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی، نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...