ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل تک رہنے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں کل تک رہنے کا امکان ہے، بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں بھی وسطی علاقوں میں داخل ہونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک اور گرم رہے گا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...