سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش ہوگئیں، آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے آمنہ بلوچ کی خدمات کو سراہا اور سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کی ستائش کی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 17, 2026
اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالنے پر کامیابی کی دعا کی۔
آمنہ بلوچ نے پاکستان اور وزارت خارجہ میں خدمت کا موقع ملنے پر تشکر کا اظہار کیا۔
.jpg)
ریٹائرڈ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ الوداعی ملاقات بھی ہوئی۔
ترجمان کے مطابق شرکاء نے اپنی مدتِ عہدہ کے دوران خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ کی قیادت کو سراہا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ آمنہ بلوچ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی ترکیہ میں نئی سفیر ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments