پی سی بی کا سب سے بڑا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا: محسن نقوی
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب تک کا سب سے بڑا پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پہلی بار 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 17, 2026
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی میچ 19 ستمبر کو دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے اختتام پر راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments