ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نفری کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز 10 گاڑیوں میں نفری لے کر اڈیالہ جیل پہنچے، اسلام آباد پولیس دونوں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو تھانہ کوہسار مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا، دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔
ذرائع پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
بعد ازاں ہادی چٹھہ اور ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے سخت سکیورٹی حصار میں ملزمان کو جیل پہنچایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments