ٹیسٹ ٹیم کی درست سمت کیلئے وقت درکار :مائیک ہیسن
ہماری ٹیم محنت کررہی ہے ،ہمیں حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا :میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا،ہماری ٹیسٹ ٹیم محنت کر رہی ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ جذبات کی بجائے محنت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ٹیم کی خراب کارکردگی کسی ایک سیریز کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ گزشتہ ایک 2 سال سے جاری بحران کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہتری لانے کیلئے ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کیلئے وقت درکار ہوگا۔مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی مستقل تقرری کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ فی الحال ان کی تمام تر توجہ وائٹ بال کرکٹ اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے ۔ ایشین گیمز کے فوری بعد وہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر ٹیسٹ ٹیم کے مستقبل پر مشاورت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments