ایشین گیمز کی تیاری، کرکٹرزکا ٹریننگ میں پریکٹس میچ
سرفراز کے کیپنگ کرتے ہوئے 2کیچ ،صاحبزادہ فرحان معمولی زخمی ہوگئے آج قومی کرکٹ ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن ،رات کو جاپان روانہ ہوجائے گی
کراچی (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کی تیاری کیلئے جاری پاکستان کرکت ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران نیشنل سٹیدیم کراچی کے اوول گراؤنڈ میں گزشتہ روز پاکستان گولڈ اور گرین کی ٹیم بنا کر پریکٹس میچ کھیلا گیا۔سابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے ،انہوں نے 2کیچ بھی لئے ۔پریکٹس میچ میں عرفات منہاس نے 41 رنز بنائے ، علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان صاحبزادہ فرحان 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ۔ کپتان صاحبزادہ فرحان فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے تاہم طبی امداد کے بعد وہ پوری طرح چوکس ہوکر فیلڈنگ کرتے نظر آئے ۔کھلاڑیوں نے بعدازاں معمول کی نیٹ پریکٹس بھی کی۔کریبین لیگ کھیلنے والے صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، معاذ صداقت اور سفیان مقیم نے بھی کیمپ جوائن کر لیا۔پاکستان ٹیم آج آخری ٹریننگ سیشن کرے گی اوررات کو جاپان روانہ ہوجائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments