انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان کی پہلی پوزیشن

انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ  کوالیفائر ، پاکستان کی پہلی پوزیشن

مسقط (اے پی پی)عمان میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستانی دستے نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔

 پاکستان نے ایونٹ میں 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری قائم کی۔قومی دستے نے روایتی نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی ، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتے ۔ اس شاندار کامیابی کے بعد پاکستان اب اردن میں ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے باقاعدہ کوالیفائی کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...