ٹی 20زیادہ ،ون ڈے کم ،آئی سی سی میں تجویززیرغور
کرکٹ آپریشنز ورکشاپ شروع ، فیوچر ٹور پروگرامز پر اہم بات چیت ہوگی
دبئی (سپورٹس ڈیسک )دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ آپریشنز ورکشاپ شروع ہو گئی ،جس میں 2027-31کے فیوچر ٹور پروگرامز پر اہم بات چیت متوقع ہے ۔آئی سی سی کی موجودہ ایف ٹی پی سائیکل مارچ 2027 میں مکمل ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس ہفتے ہونے والی ملاقاتوں میں کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوگی تاہم مکمل اور حتمی ایف ٹی پی کا اعلان نومبر میں بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس سے قبل متوقع نہیں ہے ،اس کی وجہ مختلف ممالک کے شیڈول میں موجود کئی اہم معاملات ہیں۔نئے سائیکل میں مکمل رکن ممالک کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دوطرفہ ون ڈے میچز کم ہوسکتے ہیں تاہم ون ڈے کرکٹ کے عالمی کپ کی اہمیت برقرار رہے گی اور تین یا چار ملکی سیریز کے ذریعے 50 اوورز کی کرکٹ کو مزید اہم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان بڑی باہمی سیریز کا خاکہ پہلے ہی طے شدہ ہے ۔دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی شمولیت سمیت دیگر تجاویز زیرغور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments