فیفا آسیان کپ :پاکستان 4-0سے ہارگیا،تھائی لینڈفاتح

فیفا آسیان کپ :پاکستان 4-0سے ہارگیا،تھائی لینڈفاتح

تھائی فٹبالر تیراسک پوئی فیمائی کی ہیٹرک ،جوڈبیل سون سوپ کا ایک گول

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیفا آسیان کپ کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے شہر بانڈونگ میں کھیلے گئے گروپ بی ڈویژن ون کے میچ میں تھائی لینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل تیراسک پوئی فیمائی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی ،10 منٹ بعد جوڈ بیل سون سوپ نے سکور 2-0 کردیا۔ میچ کے 60ویں منٹ میں تیراسک پوئی فیمائی نے گول کرکے تھائی لینڈ کی برتری 3-0 کردی۔ کھیل کے آخری لمحات میں دفاعی غلط فہمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیراسک پوئی فیمائی نے گول کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی اور تھائی لینڈ کو 4-0 سے کامیابی دلادی۔پاکستان کی ٹیم منگل کو فلپائن کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...