ایشین گیمز کرکٹ بارش برس پڑی : پاکستان اور بھارت بغیر کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 ایشین گیمز کرکٹ بارش برس پڑی : پاکستان اور بھارت بغیر کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان اور ہانگ ہانگ ،بھارت اور افغانستان کے کوارٹرفائنل میچز بغیر ٹاس ختم ،دونوں کو بہترعالمی رینکنگ پرسیمی فائنل میں رسائی ملی بنگلہ دیش او رملائیشیاکے میچ کی فاتح کاسیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ،بھارت کو سری لنکا اور نیپال میں سے جیتنے والی ٹیم کا چیلنج درپیش

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں بارش نے کرکٹ ایونٹ کے پہلے دونوں کوارٹرفائنل میچز نہیں ہونے دئیے ، جس کے باعث بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان اوربھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جاپان کے شہر نیشِن کے سپورٹس پارک میں شیڈول پاکستان اور ہانگ کانگ کے پہلے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا، مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔میچ منسوخ ہونے کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی، جہاں اب قومی ٹیم پاکستان ٹیم کا یکم اکتوبر کو مقابلہ آج شیڈول بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں بھارت نے بھی افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے بغیر ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بارش کے باعث میچ ٹاس کے بغیر ہی میچ منسوخ کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے تحت بارش کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں بہتر رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی دی جاتی ہے ۔ بھارتی ٹیم یکم اکتوبر کو سیمی فائنل کھیلے گی جہاں اس کا مقابلہ آج شیڈول سری لنکا اور نیپال کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...