آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کاامکان

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے  دورہ پاکستان میں ردوبدل کاامکان

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئندہ برس آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹرائی سیریز کا امکان نہیں ہے۔

آئندہ برس جنوری میں سہ ملکی سیریز کی تجویز تھی، ٹرائی سیریز کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے ۔ جنوری میں آئرلینڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی کھیلی جانی تھی تاہم اب آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق تینوں بورڈز کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...