پاکستانی کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کرسکیں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کیلئے اجازت نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق کوئی بھی ٹیم پاکستان کا نام بھی استعمال نہیں کر سکے گی۔
گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا۔3اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کے نام سے ٹیم شامل ہے جبکہ 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور انڈینز چیمپئنز کا مقابلہ بھی ہونا تھا تاہم اب کوئی پاکستانی کرکٹربھی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا حصہ نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments