ایشین گیمز ہاکی :یکم اکتوبرکو پاکستان اوربھارت کا سیمی فائنل
قومی ٹیم نے عمان کو 7-2سے ہرادیا،ملائیشیا اور جنوبی کوریا بھی سیمی فائنل میں
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،گزشتہ روز پول بی کے ایک اہم میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اسی دن دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اورجنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔گزشتہ روز میچ میں رانا وحید اشرف نے 34ویں، 44ویں اور 59ویں منٹ میں گول کرکے شاندار ہیٹرک کی۔
سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر22ویں اور 28ویں منٹ میں 2گول کئے ، غضنفر علی نے 40ویں ، محمد عماد نے 46ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں پھینکا ۔عمان کی جانب سے البرا النوفلی نے 28ویں اور مدیت ایمن نے 36ویں منٹ میں گول سکو ر کئے ۔ پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کئے جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments