ورلڈ چیس اولمپیاڈ ،پاکستان کی ڈی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن
پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں12 میچ پوائنٹس ، 162 گیم پوائنٹس حاصل کئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شطرنج ٹیم نے عالمی شطرنج اولمپیاڈ کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان نے پہلے میچ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی۔پاکستانی شطرنج ٹیم کا مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا۔پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔پاکستان اوپن ٹیم نے سمرقند میں کھیلے گئے اولمپیاڈ میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کئے ۔صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان نقوی نے اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments