ایشین گیمز سکواش، پاکستان مینزٹیم دوسرے راؤنڈ میں داخل
فلپائن اور کویت کو ہرا یا،ویمنز ٹیم کی منگولیا کیخلاف فتح ،ہانگ کانگ سے ہارگئی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے ٹیم سکواش ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے دونوں میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان ٹیم نے پہلے فلپائن کو سٹریٹ گیمز سے شکست دی۔ پاکستان مینز ٹیم نور زمان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان پر مشتمل ہے ۔پاکستان نے دوسرے میچ میں کویت کو بھی تین صفر سے مات دی، دو میچز میں کامیابی کے بعد پاکستان مینز ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔پاکستان ویمنز ٹیم کو ہانگ کانگ نے سٹریٹ گیمز میں شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ پاکستان ٹیم نے منگولیا کو 3-0سے شکست دے دی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم مہوش علی، ثنا بہادر اور ماہ نور علی پر مشتمل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments