بابراعظم کا 7برس بعد ڈومیسٹک میچ،2اننگز ،16رنز

بابراعظم کا 7برس بعد ڈومیسٹک میچ،2اننگز ،16رنز

کے آرایل کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 14اور دوسری میں 2رنزبناسکے

ایبٹ آباد (سپورٹس ڈیسک)7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام ہوگئے تاہم ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر شائقین کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ شائقین طویل عرصے سے پاکستان کے سٹار کرکٹر بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر تھے ، جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دوبارہ میدان میں اترے تاہم بابر اعظم ایبٹ آباد میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 16رنز بناسکے ۔بابر اعظم نے پہلی اننگز میں 12رنز بنائے اور دوسری اننگز میں صرف 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔میدان میں آئے ہزاروں تماشائیوں کو ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...