چائنا اوپن ،جوکووچ اور ایلکس ڈی مینور فائنل میں داخل

 چائنا اوپن ،جوکووچ اور ایلکس ڈی مینور فائنل میں داخل

مدویدیف اور ہوبارٹ سیمی فائنل میں فٹنس مسائل کے بعد دستبردار ہوگئے

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نووک جوکووچ اور آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینوراپنی فتوحات کو برقرارر کھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں فائنل میں پہنچ گئے ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں جوکووچ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روس کے ٹینس سٹار مدویدیف کے خلاف 5-7 اور 3-5 برتری حاصل تھی کہ مدویدیف کھیل کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کے بعد مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور جوکووچ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسی طرح ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھی آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز کے خلاف 3-6 اور 2-3 کی برتری حاصل تھی کی ہوبارٹ ہرکاز فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور ایلکس دی مینور فائنل میں پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...