چائنا اوپن ،کوکو گف کو فتح کے بعد نسل پرست جملوں کا سامنا

 چائنا اوپن ،کوکو گف کو فتح کے بعد نسل پرست جملوں کا سامنا

بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے چائنا اوپن میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر نسل پرستی پر مبنی بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران انہیں بڑی تعداد میں نسل پرستی پر مبنی تبصرے اور براہِ راست پیغامات موصول ہوئے۔

امریکی ٹینس سٹار نے چائنا اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں پہلے سیٹ میں کورٹ کے اطراف نصب پینل پر فلکرنگ لائٹ کی وجہ سے کھیل روکا تھا، واقعے کے بعد کوکو گف نے ایکس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حریف کھلاڑی نے ان کی معذرت قبول کر لی ہے ، لیکن اس کے باوجود انہیں بے شمار نسل پرستانہ پیغامات کے ساتھ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی کھلاڑی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے اختلاف یا ناپسندیدگی کا اظہار نسل پرستی کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے ، وہ نہ تو بددیانت ہیں اور نہ ہی چور۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...