سری لنکن ٹی ٹونٹی سکواڈ تین مراحل میں اسلام آباد پہنچ گیا
راولپنڈی سٹیڈیم میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن، پاکستانی ٹیم آج پریکٹس کریگی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہیں، جس کے سلسلے میں سری لنکن ٹی ٹونٹی سکواڈ تین مختلف مراحل میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے ، جبکہ پاکستان کا ٹی ٹونٹی سکواڈ بھی مکمل طور پر دارالحکومت پہنچ چکا ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں اپنا پہلا زوردار پریکٹس سیشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم بھی آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنا پہلا تربیتی سیشن کرے گی تاکہ سیریز کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ مزید برآں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر آج دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور نمائندے پریس کانفرنسز میں بھی شرکت کریں گے ، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں، ٹیم کی مجموعی حالت اور آئندہ کے مقابلوں پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments